Time 17 جنوری ، 2021
انٹرٹینمنٹ

کرینہ کپور نے اپنے نئے گھر کی تصاویر شیئر کر دیں

فائل:فوٹو

بالی وڈ کی خوبرو اداکارہ کرینہ کپور نے ممبئی میں واقع اپنے نئے گھر کی تصاویر شیئر کر دیں۔

کرینہ کپور کا نیا گھر اداکارہ کے پرانے گھر سے بے حد نزدیک لیکن اس سے بڑا ہے جس کی تصاویر بیبو نے انسٹاگرام پر شیئر کی ہیں۔

شیئر کی گئی تصویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اداکارہ کے بیڈروم کے لیے منتخب کیا گیا کینوپی بیڈ، گہرے رنگ کا لکڑی کا فرش، فیملی تصاویر گرڈ پینل کے ہمراہ شیشے کا دروازہ اور دروازے سے نظر آتا ٹیرس کے شاہانہ طرز کا تعمیر کردہ فرش کمرے کی چکا چوند میں اضافہ کر رہا ہے ۔


اداکارہ کی جانب سے شیئر کی گئی تصویر پر’’ نئے آغاز کا دروازہ‘‘ بھی شیئر کیا گیا جس کے  بعد مداحوں کی جانب سے کرینہ کپور کو ان کے اس نئے آغاز اور نئےگھر پرمبارکباد دینے کا سلسلہ جاری ہوگیا۔

دوسری جانب کرینہ کپور کی بہن اور بالی وڈ اداکارہ کرشمہ کپور نے بھی کرینہ کے نئے گھرکے ٹیرس پر لی گئی دونوں اداکاروں کی تصویر شیئر کی جس پر کرشمہ کپور نے کیپشن درج کیا کہ نیا آغاز ہمیشہ خاص ہوتا ہے۔

واضح رہے  کہ اس سے قبل بھی کرینہ کپور نے ممبئی میں واقع نئے اپارٹمنٹ کی تصاویر شیئر کرتے ہوئے اسے اپنا ’’ڈریم ہوم ‘‘قرار دے چکی ہیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بڑے اپارٹمنٹ کی خواہاں بالی وڈ کی مقبول اداکار جوڑی وبائی مرض کے دوران نئے اپارٹمنٹ کی ڈیکوریشن میں مصروف ہے۔

خیال رہے کہ سیف علی خان کی دوسری اہلیہ اداکارہ کرینہ کپور دوسری بار حاملہ ہیں اور ان کے ہاں رواں ماہ ننھے مہمان کی آمد متوقع ہے۔

مزید خبریں :