Time 03 جنوری ، 2021
انٹرٹینمنٹ

کرینہ کپور کا ڈریم ہوم

فائل:فوٹو

بالی وڈ کی مقبول اداکارہ کرینہ کپور ان دنوں اپنے شوہر اداکار سیف علی خان کے ہمراہ نئے مہمان کی آمد کی تیاریوں میں مصروف ہیں جس کے تحت کرینہ کپور اور سیف علی خان  نئے اپارٹمنٹ کی تزئین و آرائش بھی کروا رہے ہیں۔

بالی وڈ کی مقبول اداکارہ کرینہ کپور نے ممبئی میں واقع  نئے اپارٹمنٹ کی تصاویر شیئر کرتے ہوئے اسے اپنا ’’ڈریم ہوم ‘‘قرار دیا۔

گزشتہ روز بالی وڈ بیبو کرینہ کپور کی جانب سے سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام اسٹوری پر تصویر شیئر کی گئی۔

فوٹو بشکریہ:ہندوستان ٹائمز

تصویر میں کرینہ کپور کو سیاہ لباس تن کیے ایک خاتون کے ہمراہ اپارٹمنٹ کی چھت کی جانب اشارہ کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔

شیئر کی گئی تصویر میں اداکارہ کی جانب سے درج کیے گئے کیپشن میں لکھا گیا کہ ’’ہمارے پسندیدہ ڈیزائن۔دارشنی کے ساتھ واپسی‘‘

بھارتی میڈیا کے مطابق بڑے اپارٹمنٹ کی خواہاں بالی وڈ کی مقبول اداکار جوڑی وبائی مرض کے دوران نئے اپارٹمنٹ کی ڈیکوریشن میں مصروف ہے۔

خیال رہے کہ سیف علی خان کی دوسری اہلیہ اداکارہ کرینہ کپور دوسری بار حاملہ ہیں اور ان کے ہاں رواں ماہ ننھے مہمان کی آمد متوقع ہے۔

جبکہ گزشتہ برس بھارتی میڈیا کو دیے گئے انٹرویو میں سیف علی خان بھی اپنے نئے گھر کی تزئین و آرائش کے حوالے سے تصدیق کر چکے ہیں۔

مزید خبریں :