Time 17 جنوری ، 2021
انٹرٹینمنٹ

کرشمہ کپور نے اپنا عالیشان اپارٹمنٹ کتنے کا فروخت کیا؟

فوٹو: فائل

حال ہی میں بالی وڈ اداکارہ کرینہ کپور اپنے نئے گھر میں شفٹ ہوئی ہیں اور اب بھارتی میڈیا کی جانب سے دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ کرشمہ کپور نے بھی ممبئی میں اپنا عالیشان فلیٹ فروخت کر دیا ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق کرینہ کپور کی بڑی بہن کرشمہ کپور ممبئی میں اپنی والدہ ببیتا کپور کے ساتھ جس عالیشان فلیٹ میں رہتی تھیں انہوں نے وہ فلیٹ فروخت کر دیا ہے۔

رپورٹس کے مطابق کرشمہ کپور نے اپنا عالیشان فلیٹ 10.11 کروڑ بھارتی روپے کا فروخت کیا ہے۔

اداکارہ کرشمہ کپور ممبئی کے روز کوئن اپارٹمنٹ کے دسویں فلور پر اپارٹمنٹ میں رہائش پزیر تھیں جس کا رقبہ 1 ہزار 611 اسکوائر فٹ پر مشتمل تھا۔

کرشمہ کپور کے اپارٹمنٹ فروخت کرنے کی رجسٹریشن 24 دسمبر 2020 میں ہوئی تھی۔

مزید خبریں :