کیا 'ایل جی' اسمارٹ فونز بنانا بند کر رہی ہے؟

فوٹو: فائل

جنوبی کورین ملٹی نیشنل الیکٹرانک کمپنی ایل جی سے متعلق متعدد ٹیکنالوجی ویب سائٹس کی جانب سے دعویٰ کیا جا رہا تھا کہ یہ خراب کاروبار کی وجہ سے جلد اسمارٹ فونز بنانا بند کر رہی ہے۔

اب حال ہی میں ایک کورین پبلیکیشن کی جانب سے ایک رپورٹ شائع کی گئی ہے جس میں انہوں نے دعویٰ کیا گیا ہے کہ ایل جی جلد اسمارٹ فونز بنانا بند کر دے گی۔

رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ اس حوالے سے کمپنی اس مہینے کے آخر میں باقاعدہ اعلان بھی کرے گی۔

اس رپورٹ کے سامنے آنے کے بعد ایک اور ٹیکنالوجی ویب سائٹ اینڈرائیڈ پولیس نے ایل جی کمپنی کے گلوبل کمیونیکیٹر سے رابطہ کیا۔

ایل جی کے گلوبل کمیونیکیٹر کین ہانگ نے بتایا کہ یہ سراسر جھوٹ اور بے بنیاد خبر ہے جس میں کوئی صداقت نہیں ہے۔

ایل جی کے کمیونیکیٹر کی جانب سے اس خبر کی تردید کے بعد جس ویب سائٹ نے یہ جھوٹی رپورٹ شائع کی تھی انہوں نے ویب سائٹ سے اس رپورٹ کو ہٹا دیا ہے۔ 

مزید خبریں :