شیاؤمی نے 4 جی موبائل فونز بنانا بند کر دیے

فوٹو: فائل

چین کی معروف ٹیکنالوجی کمپنی شیاؤمی نے اعلان کیا ہے کہ کمپنی 2020 کے اختتام تک 4 جی اسمارٹ فونز  بنانا بند کر دے گی۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق شیاؤمی گزشتہ کئی ماہ سے 5 جی اسمارٹ فونز بنا رہی ہے اور اب انھوں نے نئے 4 جی موبائل فونز بنانا بند کرنے کا بھی اعلان کر دیا ہے کیونکہ اب کمپنی مکمل طور پر 5 جی ٹیکنالوجی پر کام کرنا چاہ رہی ہے۔

اس ضمن میں شیاؤمی کے چیف ایگزیکیٹو آفسر لی جُن کا کہنا ہے کہ 5 جی ٹیکنالوجی کی صنعت میں نمایاں انقلاب لائے گا، تاہم کورونا وائرس کی وجہ سے کمپنی کی 5 جی اسٹریٹجی اثر انداز ہوئی ہے۔

خیال رہے کہ گزشتہ سال چین سے دنیا بھر میں پھیلنے والے خطرناک کورونا وائرس نے جہاں دنیا بھر کے تمام تر نظام کو ٹھپ کر رکھا ہے تو وہیں وائرس کی وجہ سے ٹیکنالوجی کی صنعتوں کو بھی بے حد نقصان پہنچا ہے۔

عالمی وبا کے پیش نظر متعدد ٹیکنالوجی کمپنیوں نے اپنے اپنے دفاتر اور فیکٹریاں بند کر دی تھیں لیکن اب احتیاطی تدابیر کرتے ہوئے متعدد کمپنیوں نے اپنی سرگرمیاں بحال کرنا شروع کر دی ہیں۔

مزید خبریں :