دنیا
Time 18 جنوری ، 2021

کے ٹو سَرکرنیوالی ٹیم بیس کیمپ پہنچ گئے، ایک امریکی کوہ پیما لاپتا

کے ٹو سَرکرنے والے نیپالی کوہ پیما بیس کیمپ پہنچ گئے جب کہ براڈ پیک پرمہم جوئی کے لیے آیا ایک امریکی کوہ پیما ہفتے کے روز سے لاپتا ہے جسے  آج ہیلی کاپٹر کے ذریعے تلاش کیا جائے گا۔

دنیا کی دوسری بلند ترین چوٹی کے ٹو کو موسم سرما میں پہلی بار سَر کرکے عالمی ریکارڈ بنانے والے نیپالی کوہ پیما بیس کیمپ پہنچ گئے ہیں۔

نیپالی کوہ پیماؤں نے ہفتے کی شام 5 بجے کے ٹو سَر کیا تھا۔

بیس کیمپ میں ہسپانوی کوہ پیما کی ہلاکت اور ایک امریکی کوہ پیما کے لاپتا ہونے کے باعث ماحول سوگوار ہے۔

امریکی کوہ پیما ایلکس ماحول سے مانوس ہونے کے لیے براڈ پیک کے قریب واقع چوٹی کی مہم جوئی پرگئے تھے لیکن تاحال واپس نہیں لوٹے، لاپتا امریکی کوہ پیما کو آج ہیلی کاپٹر کے ذریعے تلاش کیا جائے گا۔

مزید خبریں :