پاکستان
Time 18 جنوری ، 2021

براڈ شیٹ نے برطانوی عدالت کا فیصلہ جاری کرنے کی پاکستان کی درخواست قبول کر لی

برطانوی فرم براڈ شیٹ نے عدالتی فیصلہ جاری کرنے کی حکومت پاکستان کی درخواست قبول کر لی۔

حکومت پاکستان کے وکلا نے براڈ شیٹ کے وکلا سے فیصلہ جاری کرنے کی اجازت مانگی تھی۔

برطانوی فرم براڈ شیٹ کے چیف ایگزیکٹو کاوہ موسوی کہتے ہیں کہ آخرکار حقائق سامنے آنے لگے ہیں، پاکستانی عوام اب حقائق جان جائیں گے۔

خیال رہے کہ براڈ شیٹ نیب کیس کا فیصلہ اگست 2016 میں سُنایا گیا تھا۔

مزید خبریں :