Geo News
Geo News

Time 18 جنوری ، 2021
انٹرٹینمنٹ

شلپا شیٹی کے جوتوں کی قیمت جان کر آپ حیران ہو جائیں گے

 
فوٹو :فائل

بالی وڈ اسٹارز کے ایک ایک پراجیکٹ پر کروڑوں کا معاوضہ جہاں مداحوں کو حیرت میں ڈال دیتا ہے وہیں ان کی شاہانہ خرچیاں بھی مداحوں کو دنگ کیے رکھتی ہیں۔

بالی وڈ فٹنس کوئن شلپا شیٹی کی ہی مثال لے لیں جن کے پاس موجود مہنگے ترین اور قیمتی سینڈلز ان دنوں خاصے وائرل ہوئے ہیں۔

اداکارہ کو سرد موسم کے دوران شوہر کے ہمراہ آؤٹنگ یا شوٹ پر ونٹر سینڈلز پہنے دیکھا گیا جس کی قیمت آپ کے لیے یقیناً حیران کن ہوگی۔

اداکارہ کو سرد موسم کے دوران شوہر کے ہمراہ آؤٹنگ یا شوٹ پر ونٹر سینڈلرز پہنے دیکھا گیا  جس کی قیمت یقیناً آپ کے لیے حیران کن ہوگی۔

فوٹو :بشکریہ بھارتی میڈیا

حال ہی میں بھارتی میڈیا کی جانب سے جب  اداکارہ کوبلیک سویٹر شرٹ ڈریس  کے ہمراہ براؤن اور بلیکاینکل بوٹ پہنے ممبئی کی سڑکوں پرکیمرے کی آنکھ نے نظر بند کیا گیا تو تھوڑی سی تحقیق کے بعد معلوم ہوا کہ شلپا شیٹی کے یہ سینڈلرز مشہور لگژری فیشن ہاؤس برانڈ لوئس ویوٹن کے ڈیزائن کردہ ہیں جس کی قیمت 1880 ڈالر ( 3 لاکھ سے زائد پاکستانی روپے بنتی ہے )۔

مشہور برانڈ کے ڈیزائن کردہ اینکل بوٹس کی خاصیت یہ ہے کہ ان بوٹس کو جراب کے ہمراہ ٹیکسٹائل پر ڈیزائن کیا گیا ہے۔

فوٹو :بشکریہ بھارتی میڈیا

کچھ دن قبل شلپا کو شوہر کے ہمراہ سیاہ سوٹ کے ہمراہ سیاہ اسٹریپ سینڈل پہنے دیکھا گیا تھا، یہ سینڈل بھی لگژری فیشن ہاؤس برانڈ سینٹ لورینٹ اوپیم کی ڈیزائن کردہ تھی جس کی قیمت 2167 ڈالر( تقریباً ساڑھے تین لاکھ سے زائد پاکستانی روپے ) ہے۔

اس علاوہ بھی شلپا شیٹی کے پاس قیمتی کپڑوں اور مہنگی ترین گھڑیوں کی دیدہ زیب کلیکشن موجود ہے۔