پاکستان
11 فروری ، 2012

حکومت ریلوے کا پہیہ چلانے میں دلچسپی نہیں لے رہی، غلام احمد بلور

حکومت ریلوے کا پہیہ چلانے میں دلچسپی نہیں لے رہی، غلام احمد بلور

پشاور . . . . . وفاقی وزیر ریلوے غلام احمد بلور نے کہا ہے کہ حکومت ریلوے کا پہیہ چلانے میں دلچسپی نہیں لے رہی۔ وفاقی حکومت غریب ہو گئی ہے جو منظور شدہ پیسے بھی نہیں دے پارہی۔ پشاور میں پیپلز پارٹی کے کارکنوں کی اے این پی میں شمولیت کی تقریب میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر غلام احمد بلور نے کہا کہ بھارت کے پاس ہزاروں لوکو موٹوز ہیں لیکن ہمارے پاس صرف 147 لوکوموٹو ہیں، اگرہماری 20 مال بردار گاڑیاں چلنا شروع ہوجائیں تو یلوے خسارے سے نکل سکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ دسمبر 2010ء میں کابینہ نے 11 ارب سے زائد روپے ریلوے کے لئے منظور کیے تھے لیکن وہ ابھی تک نہیں ملے، حکومت ریلوے پر توجہ نہیں دے رہی جبکہ موٹروے نے بھی ریلوے کو نقصان پہنچایا۔ ایک سوال پر وفاقی وزیر ریلوے نے کہا کہ اگر موجودہ حکومت نے اپنی مدت پوری نہیں کی تو آئندہ حکومت بھی اپنی مدت پوری نہیں کرے گی۔

مزید خبریں :