ہمایوں سعید کو کس اسکینڈل نے سب سے زیادہ پریشان کیا؟

فائل فوٹو

ڈرامہ و فلم انڈسٹری کے نامور اداکار ہمایوں سعید کا شمار مہنگے ترین اداکاروں کے ساتھ ساتھ ان شوبز شخصیات میں کیا جاتا ہے جنہیں ماہ و سال چھو کر نہیں گزرتے۔

تاہم معروف اداکار خودکو اسکینڈلز سے محفوظ رکھنے کی  بارہاکوششوں کے باوجود میڈیا کی توجہ کا مرکز بن جاتے ہیں۔

اور جب یہی سوال ہمایوں سعید سے ایک نجی ٹی شو میں میزبان احسن خان نے پوچھا کہ  ہمایوں سعید  زندگی میں سب سے زیادہ پریشان کرنے والا اسکینڈلز کون سا تھا ؟

اس سوال کے جواب میں ہمایوں سعید نے انکشاف کیا کہ میرے لیے سب سے زیادہ پریشان کن میرا سے شادی کی خبر ا اسکینڈل تھا، یہ ایک ایسا اسکینڈل تھا جس نے مجھے خاصا پریشان کیا۔

ہمایوں سعید کے مطابق جب یہ خبر وائرل ہوئی کہ میں نے پاکستانی اداکارہ میرا سے شادی کرلی ہے تو  یہ واقعی میرے لیے بہت پریشان کن تھا، جب میں نے یہ خبر سنی تو  میں حیران رہ گیا۔

اداکار کے کے انکشاف پر شو میں  شرکت کے لیے آئے ہوئے فہد مصطفیٰ کا کہنا تھا کہ اس اسکینڈل پر تو میں بھی بہت پریشان ہوا تھا۔