19 جنوری ، 2021
بالی وڈ اداکارہ شرلین چوپڑا نے کوریو گرافر اور ڈائریکٹر فرح خان کے بھائی و ہدایتکار ساجد خان پر انتہائی سنگین اور شرمناک الزامات عائد کردیے۔
فلمساز ساجد خان کا نام روز بروز تنازعات کے ساتھ جڑ رہا ہے اور جنسی ہراسگی کے الزامات کا نہ تھمنے والا سلسلہ شروع ہوگیا ہے۔
گزشتہ روز آنجہانی اداکارہ جیا خان کی بہن نے الزامات عائد کیے تھے اور اب بولڈ سمجھے جانے والی اداکارہ شرلین چوپڑا نے بھی ساجد خان پر انتہائی شرمناک الزامات لگائے ہیں۔
اداکارہ نے اپنی ٹوئٹ میں بتایا کہ 2005 میں والد کے انتقال کے بعد فلمساز ساجد خان سے ملاقات کی تو انہوں نے انتہائی ’شرمناک‘ عمل کیا تاہم میں نے ان سے کہا کہ مجھے پتا ہے کہ آپ کیا چاہتے لیکن میرا ملنے کا یہ مقصد نہیں ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ اگر جانی سنس بننا چاہتے تو بے شک بنو لیکن فلموں میں کام دلانے کے بہانے لڑکیوں کو بلاکر شرمناک کام نہ کرو۔
خیال رہے کہ ساجد خان فلم ’ہے بے بی‘، ’ہاؤس فل‘، ’ہاؤس فل 2‘ اور کئی فلموں کی ہدایتکاری کر چکے ہیں جبکہ وہ بطور اداکار و میزبان بھی اسکرین پر نظر آئے ہیں۔