'مافیا نے جیاخان اور سشانت کو قتل کیا اور پھر مجھے بھی قتل کرنے کی کوشش کی'

 یہ دنیا مثالی نہیں ہے آپ یا تو شکار ہیں یا شکاری،کنگنا رناوت،فوٹو: فائل

بالی وڈ اداکارہ کنگنا رناوت  نے ایک بار پھر فلم انڈسٹری میں مافیا کے اثرورسوخ کا معاملہ اٹھاتے ہوئے کہا ہے کہ مافیا نے جیا خان کو قتل کیا پھر سشانت کو اور پھر مجھے بھی قتل کرنے کی کوشش کی۔

ٹوئٹر پر کنگنا رناوت نے ایک ویڈیو شیئر کی ہے جس میں آنجہانی اداکارہ جیاخان کی بہن کی ایک ویڈیو شیئر کی ہے۔

ویڈیو میں آنجہانی اداکارہ جیا کی بہن نے بالی وڈ فلم ساز اور اداکار ساجد خان پر الزام ہے لگایا ہےکہ ساجد خان نے جیا کو جنسی طور پر ہراساں کیا جس کے باعث جیا بہت پریشان تھی اور اس نے روتے ہوئے کہا تھا کہ اگر میں کام چھوڑ دوں تو یہ لوگ مجھ میں کیس کردیں گے اور کام کرتے رہوں تو ہراساں کرتے رہیں گے۔

جیا کی بہن کا کہنا تھا کہ ایک مرتبہ ساجد خان نے ان کے  بارے میں بھی انتہائی نامناسب الفاظ کہے تھے جب وہ صرف 16 سال کی تھیں۔

ویڈیو کے کیپشن میں لکھا ہوا ہے کہ یاد رہےکہ ساجد خان ابھی تک جیل میں نہیں ہیں۔

اس حوالے سے ساجد خان کی جانب سے کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا ہے تاہم اس سے قبل بھی ان پر متعدد خواتین ہراسانی کا الزام لگاچکی ہیں۔

کنگنا رناوت نے اس ویڈیو کو شیئر کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہوں نے جیا کو قتل کیا، پھر سشانت کو مارا اور انہوں نے مجھے بھی مارنے کی کوشش کی ، انہیں آزادانہ گھومنے والے مافیا کی مکمل حمایت حاصل ہے جو ہر سال مضبوط اور کامیاب ہوتی جارہی ہے۔ 

کنگنا کا کہنا ہے کہ یہ دنیا مثالی نہیں ہے آپ یا تو شکار ہیں یا شکاری، کوئی بھی آپ کو نہیں بچائےگا آپ کو اپنے آپ کو بچانا ہے۔

خیال رہےکہ بالی وڈ میں گجنی، ہاؤس فل اور نشبد فلموں میں اداکاری کرنے والی 25 سالہ اداکارہ جیاخان 2013 میں ممبئی میں اپنے فلیٹ میں مردہ پائی گئی تھیں، ان کی موت خودکشی ہے یا موت اس حوالے سے تاحال فیصلہ نہیں ہوسکا ہے اور کیس عدالت میں زیر سماعت ہے۔

دوسری جانب  34 سالہ بھارتی اداکار سشانت سنگھ راجپوت گزشتہ سال 14 جون کو ممبئی کے علاقے باندرہ میں واقع اپنے گھر میں مردہ حالت میں پائے گئے تھے، ان کی موت کا مقدمہ بھی عدالت میں زیر سماعت ہے۔

مزید خبریں :