Time 20 جنوری ، 2021
انٹرٹینمنٹ

پریانکا چوپڑا ہیئر اسٹائلنگ ایکسپرٹ بن گئیں

فوٹو: فائل

بالی وڈ اور ہالی وڈ میں اداکاری کے جوہر دکھانے والی پریانکا چوپڑا ان دونوں اپنی کتاب اور آنے والی فلم کی پروموشن میں مصروف ہیں۔

حال ہی میں اداکارہ پریانکا چوپڑا نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک تصویر شیر کی جس میں وہ نیلے رنگ کی شرٹ پہنی ہوئی ہیں جب کہ انہوں نے میک اپ بھی کافی کم کیا ہوا تھا۔

اس تصویر میں پریانکا چوپڑا نے بَن (جوڑا) بنایا ہوا تھا۔

تصویر کے کیپشن میں پریانکا نے بتایا کہ 'میں یہ کہہ سکتی ہوں کہ میں کافی حد تک ہیئر اسٹائلنگ ماہر بن چکی ہوں'۔

خیال رہے کہ پریانکا چوپڑا لندن میں کورونا وائرس کے باعث لاک ڈاؤن کی وجہ سے موجود ہیں جہاں وہ اپنی فلم 'ٹیکسٹ فار یو' کی شوٹنگ کے لیے آئی تھیں جو کہ گزشتہ ماہ مکمل ہو گئی تھی۔

اب پریانکا چوپڑا اپنی آنے والی فلم 'دی وائٹ ٹائیگر' کی پروموشن میں مصروف ہیں اور لندن میں ہونے کے باعث وہ تمام تر ایونٹس میں آن لائن ہی شرکت کر رہی ہیں۔

مزید خبریں :