21 ستمبر ، 2012
اسلام آباد…وفاقی وزیر داخلہ رحمان ملک نے کہا ہے کہ احتجاج کیاجائے لیکن املاک کونقصان نہ پہنچائیں،ہم نے اپیل کی تھی کہ احتجاج کیلیے ڈی چوک پراسٹیج لگاکردیں گے۔رحمان ملک نے ریڈزون کا دورہ کیا اورڈپلومیٹک انکلیوکے داخلی مقام کی سیکیورٹی کاجائزہ لیا۔اس موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے رحمان ملک نے کہا کہ پْرامن جلوس کے ہاتھوں میں ڈنڈے نہیں ہوتے،پولیس سامنے ہے اوررینجرزپیچھے کھڑی ہے،ان کا کہناتھا کہ گزشتہ روز ہونے والے احتجاج میں شامل لوگوں کے پاس کلاشنکوف اور ہتھیاردیکھے گئے تھے۔