22 جنوری ، 2021
اگرچہ بھارتی اداکارہ پریانکا چوپڑا ان دنوں اپنی نئی آنے والی فلم’دی ٹائیگر ‘ اور کتاب کی پروموشن میں بے حد مصروف ہیں لیکن اس سب کے باوجود بھی اداکارہ خود کو میمز بنانے سے نہ روک پائیں۔
پریانکا چوپڑا کی جانب سے انسٹاگرام اسٹوری پرامریکی سینیٹر برنی سینڈر میمز کے ساتھ اپنی اور اہل خانہ کی ان دیکھی تصاویر شیئر کی گئیں جس کے بعد حالیہ تصاویر سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہوگئیں۔
شیئر کی گئی تصاویر میں نک جونس اور پریانکا چوپڑا کی تصویر کے ہمراہ برنی سینڈر میمز کو ایڈیٹ کیا گیا ہے۔
اسی طرح اکثر تصاویر دی ٹائیگر فلم کے سیٹ کی ہیں جب کہ ایک تصویر میں پریانکا کی والدہ برنی سینڈر کو گود میں اٹھائے کھڑی ہنس رہی ہیں۔
تصاویر میں برنی سینڈر کے اضافے کے باعث مداح بھی خاصے محظوظ ہورہے ہیں۔
پریانکا چوپڑا نے اپنی اور اہل خانہ کی کئی تصاویر برنی سینڈ میم ٹوئٹ کے ساتھ شیئر کی ہیں جب کہ اداکارہ نے تصاویر میں شوہر نک جونس، اپنی والدہ اور اپنے بھائی سمیت دی ٹائیگر ٹیم کو بھی ٹیگ کیا ہے۔
واضح رہے کہ امریکی صدر جوبائیڈن کی حلف برداری کی تقریب میں امریکی سینیٹر اور صدارتی دوڑ سے دستبرداری کا اعلان کرنے والے برنی سینڈر کی دستانوں اور گرینڈ پا جیکٹ میں تصویر اس ہفتے سوشل میڈیا پر سب سے زیادہ وائرل ہونے والی میمز میں سے ایک ہے۔