Time 18 جنوری ، 2021
انٹرٹینمنٹ

راکھی کو ابھینوو میں اپنا شوہر نظر آنے لگا، شادی کے پھیرے لینے کی پیشکش بھی کردی

فائل:فوٹو

بھارت کے مقبول ترین رئیلٹی شو بگ باس کے 14 ویں سیزن کی حالیہ قسط جہاں تفریح سے بھرپور تھی وہیں بھارت کی متنازع شخصیت اور بالی وڈ اداکارہ راکھی ساونت کے اعتراف نے اس شو کو مزید دلچسپ بنا دیا۔

راکھی ساونت کا کہنا تھا کہ وہ بگ باس ہاؤس میں اپنے شوہر کو یاد کرتی ہیں اور ابھینوو شکلا میں اپنے شوہر کو یاد کرتی ہیں۔

شو میں دیے گئے ٹاسک کے دوران راکھی ساونت افسردہ بھی نظر  آئیں، دوران شو راکھی کا بگ باس کے میزبان سلمان خان سے کہنا تھا کہ میں شادی شدہ ہو کر شادی شدہ نہیں ہوں، میں دل کے معاملے میں کمزور ہوں۔

یہی نہیں راکھی نے دوران شو  کہا کہ میں 'بگ باس 14' میں اپنے مدمقابل روبینہ دلائیک اور ان کے شوہر ابھینوو کو دیکھ کر ہی زندہ رہتی ہوں، میں ان کے تعلقات کو دیکھ کر ہی اپنے تعلق کو زندہ رکھے ہوئے ہوں۔

اداکارہ کا کہنا تھا کہ میرے شوہر  رتیش یہاں نہیں ہیں لیکن میں اپنے شوہر کو روبینہ کے شوہر میں دیکھتی ہوں، میں نے اب تک کافی کچھ برداشت کیا ہے، اب میں تمام حدود کو پار کرتے ہوئے ابھینوو شکلا کے قریب آؤں گی۔

بعدازاں ابھینیوو کو راکھی کی جانب سے ازراہ مذاق  پھیرے لینے کی پیشکش بھی کی گئ جس پر ابھینیوو نے جواب دیتے ہوئے راکھی سے کہا کہ وہ آگ سے دور رہیں کیونکہ اس کی ساڑی میں آگ لگ سکتی ہے۔

واضح رہے کہ رئیلٹی شو بگ باس سیزن 14 میں راکھی ساونت نے چیلنجر کی حیثیت سے قدم رکھا ہے اور وہ شو میں اپنی عجیب و غریب باتوں سے مداحوں کو خوب محظوظ کرتی ہیں۔

مزید خبریں :