Time 22 جنوری ، 2021
انٹرٹینمنٹ

لیجنڈ اداکار جاوید شیخ کے بچپن کا کرش کونسی بھارتی اداکارہ تھیں؟

فوٹو: فائل

پاکستان میڈیا انڈسٹری کے لیجنڈ اداکار جاوید شیخ کو فلموں کی کامیابی کی علامت تصور کیا جاتا ہے۔

لیجنڈ اداکار جاوید شیخ نے 1974 میں پاکستانی فلم دھماکہ سے کیریئر کا آغاز کیا، سپر اسٹار نے پہلی شادی اداکار زینت منگی سے کی  جن نے  ان کا ایک بیٹا شہزاد شیخ اور بیٹی مومل شیخ ہے۔

زینت منگی سے علیحدگی کے بعدجا وید شیخ نے برطانوی نژاد پاکستانی اداکارہ و گلوکارہ سلمیٰ آغا کے ساتھ شادی کی۔ اس کے علاوہ جاوید شیخ نے ثناء اور نیلی جیسی مشہور اداکاراؤں کے ساتھ  تعلقات استوار کیے۔

جاوید شیخ سے جب ان کے بچپن کے کرش سے متعلق سوال کیا گیا تو اداکار نے  انکشاف کیا کہ ان کا بچپن کا کرش بالی وڈ کی حسین ترین اداکارہ کا خطاب رکھنے والی مدھو بالا تھیں۔

انٹرویو میں جاوید شیخ نے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ اگر میں اداکار نہ ہوتا تو بہت اچھا بزنس مین ہوتا۔

 دوران انٹرویو میں اداکار سے جب بہترین اداکاروں کو ریٹنگ سے متعلق سوال کیا گیا تو جاوید شیخ نے فہد مصطفیٰ کو پہلا، دوسرا نمبر شان شاہد اور تیسرا نمبر فواد خان کو دیا۔

 اسی طرح بہترین اداکاراؤں میں جاوید شیخ نے سرفہرست ماہرہ خان، دوسرے نمبر پر صبا قمر  جبکہ تیسرے نمبر مایا علی کو رکھا۔

مزید خبریں :