Geo News
Geo News

پاکستان
21 ستمبر ، 2012

مغربی دنیا اسلام اور مسلمانوں کے بارے متعصب ہے،راجہ ظفرالحق

 مغربی دنیا اسلام اور مسلمانوں کے بارے متعصب ہے،راجہ ظفرالحق

اسلام آباد … مسلم لیگ ن نے بھی گستاخانہ فلم کے خلاف اسلام آباد میں احتجاجی جلسہ منعقد کیا۔سینیٹر راجہ ظفر الحق کا کہنا ہے کہ مغرب نے آزادی رائے کے الگ الگ معیار بنا رکھے ہیں پارٹی کے میڈیا سیکرٹریٹ اسلام آباد میں منعقدہ احتجاجی جلسے میں مقامی کارکنوں نے شرکت کی۔احتجاجی جلسے سے خطاب میں سینیٹر راجہ ظفر الحق نے کہا کہ مغربی دنیا اسلام اور مسلمانوں کے بارے متعصب ہے،ملکہ برطانیہ کے خلاف بات کرنا بھی جرم ہے لیکن مسلمانوں کی دل آزاری کو آزادی رائے کا نام دیا جاتا ہے۔انہوں نے کہا کہ موجودہ حکمرانوں نے عوام کی ترجمانی نہیں کی،سینیٹر ظفر علی شاہ نے کہا کہ وفاقی وزیر کی پنجاب حکومت پر عوام کو احتجاج کے لیے اکسانے کی الزام تراشی پر ان کی عقل پر ماتم ہی کیا جا سکتا ہے،احتجاجی جلسے سے پارٹی رہنماوٴں صدیق الفاروق اور انجم عقیل خان نے بھی خطاب کیا ۔

مزید خبریں :