23 جنوری ، 2021
ٹک ٹاک اسٹارز سے مبینہ مار کھانے والے مفتی عبدالقوی سے ان کے چچا نے مفتی کا اعزاز واپس لے لیا۔
عبدالقوی کے چچا مولانا عبدالواحد نے اپنے بیانات اور حرکتوں کے باعث متنازع رہنے والے مفتی قوی سے ان کا موبائل فون بھی چھین لیا۔
مولانا عبدالواحد کا کہنا تھا دنیا کہہ رہی ہےکہ مفتی ہو کر یہ کیسے کام کرتا ہے، اب عبدالقوی کا نفسیاتی علاج کرائیں گے۔
خیال رہے کہ چند روز قبل ٹک ٹاک اسٹار حریم شاہ نے مفتی عبدالقوی کو تھپڑ مارنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل کی تھی اور ان کا کہنا تھا کہ مفتی عبدالقوی کی فحش گفتگو کی ریکارڈنگ بھی ان کے پاس موجود ہے۔