24 جنوری ، 2021
بالی وڈ کے معروف اداکار ورون اپنی بچپن کی دوست اور گرل فرینڈ نتاشا دلال سے آج شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گے۔
گزشتہ روز اداکار ورون دھون اور ان کے اہلخانہ کو بھی علی باغ کے مینشن ہاؤس پہنچتے دیکھا گیا تھا۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ورون دھون اورنتاشہ دلال آج شادی کے بندھن میں بندھیں گے۔
اداکار ورون دھون کی شادی کی تقریبات کے حوالے سے بات کرتے ہوئے ورون کے چچا انیل دھون کا کہنا تھا کہ ورون کی نسل سے یہ ہمارے خاندان کی آخری شادی ہوگی لہٰذا ہم خاصے پرجوش ہیں۔
ورون دھون کے چچا نے بتایا کہ ورون کے بڑے بھائی روہت دھون شادی شدہ ہیں، میرے اپنے بچوں کی بھی شادیاں ہو چکی ہیں اور میرے بڑے بھائی کے بچے بھی شادی شدہ ہیں۔
انیل دھون کے مطابق ہم صرف اپنی فیملی میں شادی کی تقریبات انجام دے رہے ہیں، اس کے علاوہ کوئی بڑا فنکشن نہیں کریں گے۔
واضح رہے کہ اس سے قبل بہت ساری قیاس آرائیوں کے دوران ورون دھون کے چچا انیل دھون کی جانب سے اداکار اور نتاشا دلال کی شادی کی تصدیق کی گئی تھی۔
اس حوالے سے انیل دھون کا کہنا تھا کہ میرے بھتیجے ورون کی شادی 24 جنوری کو ہو رہی ہے، میں اس کا منتظر ہوں۔