Geo News
Geo News

Time 24 جنوری ، 2021
انٹرٹینمنٹ

شادی سے چند گھنٹے قبل ورون دھون کی گاڑی حادثے کا شکار

فوٹو بشکریہ سوشل میڈیا

بالی وڈ کے معروف اداکار  ورون دھون کی گاڑی شادی سے ایک روز  قبل حادثے کا شکار ہو گئی تاہم خوش قسمتی سے اداکار محفوظ رہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکار ورون دھون کے لیے ان کے دوست کی جانب سے بیچلر پارٹی کا انعقاد کیا گیا تھا اور اداکار پارٹی میں شرکت کے لیے علی باغ جا رہے تھے جب ان کی گاڑی حادثے کا شکار ہوئی، بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ حادثہ معمولی تھا اور  کار میں سوار افراد کو کسی بھی قسم کو چوٹ نہیں آئی۔

گزشتہ روز ورون دھون کی بیچلر پارٹی کی تصاویر انسٹاگرام پر وائرل ہوئی تھیں، تصویر میں اداکار کو دوستوں کے ہمراہ پارٹی انجوائے کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔

واضح رہے کہ بالی ووڈ اداکار ورون دھون آج ( 24 جنوری) کو اپنی گرل فرینڈ دوست نتاشا دلال کے ساتھ علی باغ کے مینشن ہاؤس میں رشتۂ ازدواج میں منسلک ہوں گے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکار کی شادی میں شرکت کرنے والے مہمانوں کو موبائل فون کی اجازت نہیں دی گئی ہے۔