پریانکا چوپڑا کے نک جونس کے ساتھ قرنطینہ میں دن کیسے گزرے؟

فائل:فوٹو

بالی وڈ اسٹار  پریانکا چوپڑا نے شوہر اور  امریکی گلوکار نک جونس کے ساتھ قرنطینہ میں گزارے دنوں سے متعلق انکشاف کیا ہے۔

اداکارہ کا ایک امریکی اخبار کو انٹرویو دیتے ہوئے کہنا تھا کہ منفرد پیشوں کے سبب ہمارے پاس ایک دوسرے کو جاننے کا وقت نہیں تھا، لیکن قرنطینہ کے دوران ہم دونوں کو ایک دوسرے کے قریب آنے کا موقع ملا،  قرنطینہ کا وقت ہم دونوں کے لیے ایک حقیقی تحفہ تھا۔

پریانکا چوپڑا کا کہنا تھا کہ مجھے اس بات کی خوشی ہے کہ قرنطینہ کا اختتام ہوگیا اور اب بھی ہم ایک دوسرے کو پسند کرتے ہیں۔

خیال رہے کہ پریانکا چوپڑا لندن میں کورونا وائرس کے باعث لاک ڈاؤن کی وجہ سے موجود ہیں، دوسری جانب اب پریانکا چوپڑا اپنی آنے والی فلم 'دی وائٹ ٹائیگر' کی پروموشن میں بھی مصروف ہیں اور لندن میں ہونے کے باعث وہ تمام تر ایونٹس میں آن لائن ہی شرکت کر رہی ہیں۔

مزید خبریں :