Geo News
Geo News

Time 25 جنوری ، 2021
سائنس و ٹیکنالوجی

گوگل کا موبائل پر سرچنگ کی سہولت میں تبدیلی کا فیصلہ

فائل:فوٹو

نیویارک:گوگل نے موبائل پر سرچنگ کی سہولت میں تبدیلیاں کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق موبائل پر سرچنگ کی سہولت میں آئندہ چند دنوں میں نئی تبدیلیاں متعارف کرا دی جائیں گی۔

گوگل بلاگ پوسٹ کے مطابق سرچنگ نتائج کو پڑھنے میں پہلے سے زیادہ آسانی فراہم کی جارہی ہے۔

گوگل بلاگ پوسٹ میں کہا گیا ہے کہ سرچنگ رزلٹ میں اہم معلومات کو نمایاں کرنے اورغیر ضروری معلومات کو کم سے کم کرنے کے لیے بھی ڈیزائن میں تبدیلیاں کی جائیں گی۔