لال قلعہ پر خالصتان کا جھنڈا، کنگنا نے کسانوں کو دہشت گرد قرار دے دیا

 یہ لوگ جو خود کو کسان کہتے ہیں، یہ دہشت گرد ہیں، نام نہاد کسانوں اور ان کے حمایتیوں کو جیل میں ڈالا جائے، کنگنا— فوٹو:فائل  

بالی وڈ اداکارہ کنگنا رناوت کسانوں کی جانب سے دلی کے لال قلعہ پر ’خالصتان‘ کو پرچم لہرانے پر سیخ پا ہوگئیں اور احتجاجی کسانوں کو دہشت گرد قرار دے دیا۔

بھارت کے یوم جہوریہ پر کسانوں نے دہلی میں ٹریکٹر ریلی نکالنے اور لال قلعے پر جمع ہونے کا اعلان کیا تھا۔

یوم جمہوریہ پر دہلی میدان جنگ بنا رہا اور پولیس اور کسانوں کے درمیان جھڑپیں جاری رہیں جبکہ پولیس کی جانب سے شدید لاٹھی چارج اور آنسو گیس کی شیلنگ کی گئی جس سے ایک کسان ہلاک ہوگیا۔

پولیس کے وحشیانہ تشدد کے باوجود کسان دلی کے لال قلعہ تک پہنچنے میں کامیاب ہوگئے اور کسانوں نے لال قلعے پر خالصتان تحریک کے پرچم لہرادیے۔ 

اس پر اداکارہ کنگنا رناوت نے شدید غم و غصے کا اظہار کیا ہے اور کسانوں کے خلاف طاقت کے استعمال کی حمایت کی ہے۔

اداکارہ کا کہنا تھا کہ بھارت کے یوم جمہوریہ کے دن دلی کے لال قلعہ پر حملہ کرکے خالصتان کا پرچم لہرایا گیا ہے، ان تصاویر نے بھارت کو ہلا کر رکھ دیا ہے۔

انہوں نے کسانوں کو دہشت گرد مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ یہ لوگ جو خود کو کسان کہتے ہیں، یہ دہشت گرد ہیں، کچھ لوگ ان کی حمایت کھلے عام کررہے ہیں۔ 

انہوں نے شدید غصے میں مطالبہ کیا کہ نام نہاد کسانوں اور ان کے حمایتیوں کو جیل میں ڈال دیا جائے۔

مزید خبریں :