Time 26 جنوری ، 2021
پاکستان

براڈ شیٹ معاملہ: کابینہ نےعظمت سعید کی سربراہی میں انکوائری کمیشن کی منظوری دیدی

وفاقی کابینہ نے براڈشیٹ کے معاملے پر انکوائری کمیشن بنانے کی منظوری دے دی۔

وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس  اسلام آباد میں ہوا جس میں براڈشیٹ کے معاملے پر انکوائری کمیشن بنانے کی منظوری دی گئی۔

ذرائع کے مطابق براڈ شیٹ معاملے پر انکوائری کمیشن جسٹس (ر) عظمت سعید پر مشتمل ہوگا، ایک رکنی کمیشن ،کمیشن آف انکوائری ایکٹ کے تحت کارروائی کرے گا۔

کابینہ اجلاس کے بعد میڈیا کو بریفنگ میں وفاقی وزیر اطلاعات شبلی فراز نے بتایا کہ تحقیقاتی کمیشن کو براڈ شیٹ کے معاملے پر حاصل ہونے والی معلومات 45 دن میں پیش کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

وزیراطلاعات کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان کسی بھی دباؤ میں آئے بغیر تمام بدعنوان عناصر کا احتساب کریں گے۔

مزید خبریں :