آمنہ الیاس نے اپنی مختصر فلم 'گلابو' کی ریلیز کی تاریخ کا اعلان کر دیا

فوٹو: انسٹاگرام/ سی پرائم

پاکستان فیشن انڈسٹری کی مقبول ماڈل و اداکارہ آمنہ الیاس کی نئی مختصر فلم 'گلابو' 29 جنوری کو ریلیز کی جائے گی۔

حال ہی میں اداکارہ آمنہ الیاس نے مختصر فلم 'گلابو' کا پوسٹر اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شیئر کیا اور بتایا کہ یہ 29 جنوری کو یوٹیوب کے 'سی پرائم' چینل پر ریلیز کی جائے گی۔

آمنہ الیاس نے فلم 'گلابو' کا پوسٹر شیئر کرنے کے ساتھ ساتھ کیپشن میں لکھا کہ 'آپ میں سے بیشتر لوگوں نے مجھ سے کہا ہے کہ آج ہی ویڈیو لگائیں، میں وہ بعد میں شیئر کروں گی لیکن فی الحال اپنی مختصر فلم کا پوسٹر شیئر کرنا چاہوں گی۔

خیال رہے کہ اداکارہ آمنہ الیاس کی مختصر فلم 'گلابو' کی ایگزیکٹو پروڈیوسر سیمین نوید ہیں جب کہ اس میں اداکارہ آمنہ الیاس کے ساتھ علی رضا اور نجمہ کفایت بھی اداکاری کے جوہر دکھائیں گی۔

گلابو کی کہانی رشیدہ نظامی نےلکھی ہے جب کہ اسے علی حسین اور محب بخاری کی جاند سے پروڈیوس کیا گیا ہے۔

مزید خبریں :