Time 27 جنوری ، 2021
پاکستان

راج کپور کے آبائی گھر کے مالک کا کم قیمت پر حکومت کو گھر دینے سے انکار

بھارتی فلموں کے اداکار راج کپور کے آبائی گھر کے مالک نے ڈیڑھ کروڑ روپے میں مکان فروخت کرنے سے انکار کرتے ہوئے  حکومت سے 2  ارب روپے کا مطالبہ کیا ہے۔

جیونیوز  کے مطابق خیبر پختونخوا حکومت نے دلیپ کمار اور راج کپور کے پشاور میں واقع آبائی گھروں کو خرید کر میوزیم میں تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا تھا، حکومت نے راج کپور کے مکان کی مجموعی قیمت ایک کروڑ  50 لاکھ 989 روپے مقرر کی ہے اور ڈپٹی کمشنر کو دونوں مکانات کی خریداری کے لیے 24ملین روپے کی رقم جاری کر دی گئی ہے۔

 راج کپور کے مالک کے مکان حاجی علی قادر نے مکان کی قیمت ڈیڑھ کروڑ مقررکرنے کا فیصلہ مسترد کرتے ہوئے کہا کہ ڈھکی نعل بندی میں ڈیڑھ کروڑ میں نصف مرلہ زمین نہیں ملتی اور حکومت ہمیں 6 مرلے کے مکان کی ڈیڑھ کروڑ روپے قیمت دے رہی ہے، قدیم اورتاریخی گھر کے حوالے سے حکومتی رویہ مذاق ہے۔

دوسری جانب ڈائریکٹر آثار قدیمہ اینڈ میوزیم عبدالصمد نےکہا کہ حکومت نے ڈی سی ریٹ کے مطابق ہی مکان کی قیمت کا تعین کیا ہے، حکومت اس ریٹ سے زائد قیمت ادا نہیں کرسکتی،مالک کو قیمت پر اعتراض ہے تو وہ ڈپٹی کمشنر کو درخواست جمع کراسکتا ہے۔

مزید خبریں :