28 جنوری ، 2021
سیالکوٹ کے نواحی گاؤں میں بااثر افراد نے خواجہ سرا پر تشدد کیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔
سیالکوٹ میں بااثر افراد نے خواجہ سرا کو آہنی راڈ اور ڈنڈوں سے تشدد کا نشانہ بنایا۔
پولیس کے مطابق واقعہ نواحی گاؤں سیداں والی میں پیش آیا جہاں چار نامعلوم ملزمان کھیتوں میں خواجہ سرا پر تشدد کر رہے تھے۔
واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی، ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ملزمان خواجہ سرا کو آہنی راڈ اور ڈنڈوں سے تشدد کا نشانہ بنا رہے ہیں۔
خواجہ سرا ملزمان سے منتیں کرتا نظر آرہا ہے۔ واقعے کیخلاف ابھی تک خواجہ سرا کی جانب سے مقدمہ کے اندراج کیلئے درخواست نہیں دی گئی، درخواست کے بعد ملزمان کی خلاف سخت کارروائی کی جائیگی۔