29 جنوری ، 2021
بالی وڈ کے معروف اداکار کارتک آریان اور آنجہانی اداکارہ سری دیوی کی بیٹی جھانوی کپور کے درمیان اچانک دوریاں بڑھ گئیں۔
گزشتہ دنوں اداکارہ جھانوی کپور کو کارتک آریان کے ساتھ گوا میں چھٹیاں مناتے ہوئے دیکھا گیا تھا تاہم یہ ٹرپ کام سے متعلق تھا یا نجی تھا اس حوالے سے کوئی بات سامنے نہیں آئی تھی۔
اب اداکارہ جھانوی کپور اور کارتک آریان کے چاہنے والوں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے کیونکہ دونوں نے انسٹاگرام سے ایک دوسرے کو اَن فالو کر دیا ہے۔
اس حوالے سے افواہیں بھی گردش کر رہی ہیں کہ شاید جھانوی کپور نے کارتک آریان کو انسٹاگرام پر بلاک کیا ہے لیکن اب تک اس حوالے سے کوئی خاص وجہ سامنے نہیں آئی ہے۔
خیال رہے کہ عالمی وبا کورونا وائرس کے باعث لاک ڈاؤن سے قبل کارتک آریان اور جھانوی کپور کی نئی فلم 'دوستانہ 2' کی شوٹنگ کا آغاز ہو گیا تھا۔
جھانوی کپور اور کارتک کی فلم کی شوٹنگ مارچ 2020 میں لندن میں کی جانی تھی لیکن کورونا وائرس کی وجہ سے ان کی فلم 'دوستانہ 2' کی شوٹنگ تاخیر کا شکار ہو گئی ہے۔