29 جنوری ، 2021
جن اداکاروں کا معاوضہ کروڑوں میں ہو تو ان کا طرز رہائش کیوں نہ بے مثال ہو اور بالی وڈ اداکارہ جوہی چاولہ کا شمار بھی بے مثال طرز رہائش رکھنے والے فنکاروں میں ہوتا ہے۔
اداکارہ کا ممبئی کے علاقے مالابار ہل میں موجودگھر کسی تعمیراتی شاہکار سے کم نہیں، گھر کے ٹیرس ڈیزائننگ کے لیے جوہی چاؤلہ کے شوہر جے مہتا نے سنگاپور کے نامور آرکٹیکچر چنا دسویت کا انتخاب کیا ہے۔
چنا دسویت بھارت اور یوگنڈا میں مختلف تعمیراتی منصوبوں کے تحت جانے جاتے ہیں۔ آرکٹیکچر کے انتخاب کے حوالے سے آرٹ کے شوقین جے مہتا کا کہنا تھا کہ مجھے چنا دسویت کو کچھ سمجھانا نہیں پڑا کیونکہ وہ میرا طرز رہائش جانتے ہیں۔
آرکٹیکچر نے اداکارہ کے ٹیرس کو ٹیراکوٹا کے گہرے شیڈز سے ڈیزائن کیا ہے جہاں سے ممبئی اور میرین ڈرائیو کا نظارہ بخوبی کیا جاسکتا ہے۔
ٹیرس کے فرنٹ ایریا میں 8 سیٹوں کی ویج اسٹائل ڈائننگ ٹیبل ڈالی گئی ہے، دوسری جانب بوگن ویلیا اورکھجوروں کی بیل ٹیرس میں حیرت انگیز خوبصورتی بڑھاتے نظر آرہے ہیں۔
یہ گھر اداکارہ کے شوہر کے دادا نے 1940 میں خریدا تھا جس میں جے اور جوہی اور ان کے دو بچے دو منزلوں پر رہتے ہیں جبکہ ایک منزل پر جے مہتا کے چچا رہائش پذیر ہے، جے مہتا کے دو اور گھر بھی ہیں۔