29 جنوری ، 2021
کراچی کی عدالت نے لیاری گینگ وار کے سرغنہ عذیر بلوچ کو مزید دو مقدمات میں بری کر دیا۔
ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج جوڈیشل کمپلیکس میں لیاری گینگ وار کے سرغنہ عذیر بلوچ کے خلاف قتل کے دو مقدمات کی سماعت ہوئی۔
عدالت نے عدم شواہد کی بناء پر دونوں مقدمات میں عذیر بلوچ کو بری کر دیا۔
عدالت نے حکم دیا کہ عذیر بلوچ کسی اور کیس میں نامزد نہ ہو تو فوری رہا کیا جائے۔
پولیس کے مطابق ملزم کے خلاف بلوچ نامی شہری کے قتل کا الزام تھا، ملزم عذیر بلوچ کے خلاف تھانا بغدادی اور کلاکوٹ میں مقدمات درج تھے اور ان کے خلاف مقدمات 2004 میں درج کیے گئے تھے۔
خیال رہے کہ عذیر بلوچ اب تک 8 مقدمات میں بری ہوچکا ہے اور عذیر بلوچ کے خلاف مزید 60 مختلف کیسز زیر سماعت ہیں۔