29 جنوری ، 2021
فیس بک کی زیر ملکیت کمپنی واٹس ایپ کی جانب سے پرائیویٹ پالیسی میں تبدیلی کے اعلان کے بعد سے واٹس ایپ صارفین متبادل ایپس کی تلاش میں ہیں اور ان ہی بہترین متبادل ایپس میں سے ایک ایپ ٹیلی گرام ہے جو صارفین کو واٹس ایپ کی ہی طرح اینڈ ٹو اینڈ انکرپشن کے ساتھ فیچرز فراہم کرتی ہے۔
اب ٹیلی گرام انتظامیہ نے ایپ کی مقبولیت کو مزید فروغ دینے کے لیے واٹس ایپ صارفین کو چیٹ ہسٹری واٹس ایپ سے ٹیلی گرام پر منتقل کرنے کا آپشن دیا ہے، اس سے قبل یہ آپشن صرف IOS صارفین کے لیے دستیاب تھا تاہم اب ایپ انتطامیہ نے اینڈرائیڈ صارفین کو بھی اس آپشن کی سہولت فراہم کر دی ہے۔
یہ سہولت ان صارفین کے لیے دراصل ایک ٹپ ہے جو واٹس ایپ کی پرائیویسی پالیسی سے تحفظات ہونے کے باوجود واٹس ایپ سے دوری اختیار کرنے پر ہچکچا رہے ہیں۔
ٹیلی گرام نے گزشتہ روز اپنے IOS ایپ پر ’’نیو میسج ہسٹری امپورٹ ٹول ‘‘متعارف کرایا ہے۔ جو ایپ کے 7.4 ورژن کے ساتھ ہے۔
ٹیلی گرام نے حالیہ ورژن نمبر 7.4.1 کے ساتھ ایک اور اپ ڈیٹ جاری کی ہے جس میں منتقل آلہ (migration tool’s)کو حذف کر دیا گیا ہے جس کے بعد صارفین واٹس ایپ چیٹ کو ٹیلی گرام پر منتقل کر سکیں گے۔
صارف کو واٹس ایپ چیٹ ہسٹری منتقل کرنے کے لیے دونوں ایپس کے تازہ ترین ورژن کی ضرورت ہوگی۔
درج ذیل طریقے پر عمل کرتے ہوئے آپ واٹس ایپ سے ٹیلی گرام پر اپنی چیٹ ہسٹری باآسانی منتقل کرسکتے ہیں۔
٭ واٹس ایپ اوپن کرنے کے بعد اس چیٹ کو ٹیپ کریں جسے آپ ٹیلی گرام پر منتقل کرنا چاہتے ہیں۔
٭ اب کانٹیکٹ انفو مینو میں جائیں اور’’ ایکسپورٹ چیٹ‘‘ کا آپشن منتخب کریں۔
٭یہ آپشن منتخب کرنے کے بعد آپ کو’’ Attach Media ‘‘اور ’’ “Without Media ‘‘ کا آپشن نظر آئے گا۔
٭ اب آپ ا پنی مرضی کا آپشن منتخب کریں۔
٭اب شیئرنگ مینو سے ٹیلی گرام کا انتخاب کریں اور جس کانٹیکٹ پر آپ درآمد شدہ چیٹ منتقل کرنا چاہتے ہیں اسے منتخب کریں۔
٭اب آپ کو چیٹ منتقلی کے لیے امپورٹ کا آپشن نظر آئے گا لہٰذا"امپورٹ" کو منتخب کریں