30 جنوری ، 2021
پنجاب یونیورسٹی کے خلائی سائنسدان جاوید سمیع کا کہنا ہے کہ چند روز قبل پاکستانی پائلٹ نے فضا میں جو چیز دیکھی تھی وہ اڑن طشتری نہیں بلکہ ایک بادل تھا جسے Lenticular cloud کہا جاتا ہے۔
جاوید سمیع کے مطابق جہاز عام طور پر 37 ہزار فٹ کی بلندی پر پرواز کرتے ہیں ، سوشل میڈیا پر وائرل ہونیوالی ویڈیو اس وقت بنائی گئی جب پی آئی اے کا جہاز ایک ہزار فٹ کی بلندی پر تھا۔
انہوں نے کہا کہ پائلٹ نے فضا میں ایک بصری عمل کا مشاہدہ کیا ، پائلٹ کو نظر آنیوالی شے Lenticular cloud تھا ۔
جاوید سمیع کا کہنا تھا کہ کمرشل پائلٹ اکثر ایسے بادلوں کا مشاہدہ کرتے ہیں ،500 سے 900 کلومیٹر فی گھنٹہ رفتار پر اجسام کی تصویر لیں تو ان کی ہئیت پھیل جاتی ہے۔