Geo News
Geo News

Time 31 جنوری ، 2021
انٹرٹینمنٹ

اداکارہ صنم سعید کے شوبز انڈسٹری سے متعلق مداحوں سے سوالات

فائل فوٹو

اداکارہ صنم سعید نے پاکستان شوبز انڈسٹری سے متعلق مداحوں سے چند سوال کیے  ہیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر صنم سعید کی جانب کچھ روز قبل چند سوال کیے گئے۔

اداکارہ نے مداحوں سے پہلا سوال کیا ہے جس میں پوچھا گیا کہ ہم کیا کہانیاں سنانا چاہتے ہیں؟

اداکارہ نے ٹوئٹ کیا کہ دوسرا سوال آپ کی پسندیدہ صنف کیا ہے؟

تیسرا سوال صنم سعید نے یہ پوچھا کہ ٹیلی ویژن اور ڈراموں میں آپ کس طرح کا مواد دیکھنا چاہتے ہیں؟

اسکرین گریب

اداکارہ کے پوچھے گئے سوالوں پر مداحوں کی جانب سے بھی تبصروں کا سلسلہ جاری ہے۔

ایک صارف کا کہنا تھا کہ وہ ڈراموں میں خواتین پر تشدد نہیں دیکھنا چاہتے ، صارف کے مطابق اس جدید دور میں خواتین گھر سے باہر ہر طرف سربراہی کررہی ہیں، براہ مہربانی ان خواتین کو سامنے لائیں جو زندگی کے شعبے میں متحرک ہیں۔