انیل کپور کی فٹنس نے سب کو حیران کر دیا

فوٹو: انیل کپور/انسٹاگرام

بھارت کے معروف اداکار انیل کپور کی فٹنس آج بھی کسی نوجوان سے کم نہیں ہے اور اب وہ اپنی آنے والی فلم کے لیے اپنی فٹنس پر سخت محنت کرتے دکھائی دے رہے ہیں۔

اداکارہ سونم کپور کے والد انیل کپور اپنی آنے والے فلم 'جُگ جُگ جیو' کے آخری شیڈول کی شوٹنگ کے لیے بھارتی شہر ادے پور میں موجود ہیں۔

اس ضمن میں 64 سالہ اداکار  نے اپنے ٹوئٹر پر دو تصاویر شیئر کی ہیں جس میں مداح ان کی فٹنس کو دیکھ کر حیران ہو گئے۔

انیل کپور کے چاہنے والوں کی جانب سے اس تصویر پر تبصرے کیے جا رہے ہیں کہ آپ عمر کے اس حصے میں کسی نوجوان سے کم دکھائی نہیں دے رہے۔

خیال رہے کہ اداکار انیل کپور کی آنے والی رومانوی فیملی ڈرامہ فلم 'جگ جگ جیو' میں ان کے ساتھ اداکارہ نیتو سنگھ، کیارا اڈوانی اور  ورون دھون اداکاری کے جوہر دکھائیں گے۔

مزید خبریں :