کسانوں نے پھر فلم کی شوٹنگ نہ ہونے دی، جھانوی ممبئی واپس آگئیں

فوٹو: فائل

آنجہانی اداکارہ سری دیوی کی بیٹی جھانوی کپور کی آنے والے فلم 'گڈ لک جیری' کی شوٹنگ تیسری بار تاخیر کا شکار ہوئی جس کے بعد وہ واپس ممبئی آ گئیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ہفتے کے روز جھانوی کپور کو پٹیالا میں اپنی فلم کی شوٹنگ کرنی تھی جہاں مشتعل کسانوں نے تیسری بار ان کی فلم کی شوٹنگ رکوادی۔

پنجاب میں تین بار فلم کی شوٹنگ رکوانے کے بعد جھانوی کپور اب واپس ممبئی آ گئی ہیں۔

کسانوں کے احتجاج میں شامل مطاہرین کا کہنا تھا کہ ہم نے انہیں پہلے ہی کہا تھا کہ آپ یہاں فلم کی شوٹنگ نہیں کر سکتے لیکن اس کے باوجود بھی انہوں نے شوٹنگ کی اور ہم نے اسے دوبارہ رکوادیا۔

خیال رہے کہ بھارتی کسانوں کی جانب سے جھانوی کپور کی فلم گڈ لک جیری کی شوٹنگ دو بار پٹیالا اور ایک بار فتح گڑھ صاحب میں رکوائی تھی۔

مزید خبریں :