Time 01 فروری ، 2021
انٹرٹینمنٹ

ماہرہ خان نے اپنا پروڈکشن ہاؤس کھول لیا

فوٹو: فائل

سپر اسٹار ماہرہ خان نے اداکاری میں پاکستان سمیت سرحد پار مقبولیت حاصل کرنے کے بعد اب پروڈکشن میں بھی انٹری دے دی ہے۔

ماہرہ خان کی جانب سے سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام پر ایک تصویر اور پوسٹ شیئر کی گئی ہے، تصویر ان کے نئے منصوبے ( Soul Fry Film ) سے متعلق ہے۔

اداکارہ نے انسٹا پر شیئر کی گئی تصویر کے ساتھ کیپشن درج کرتے ہوئے لکھا کہ ہر چیز کے پیچھے ایک کہانی ہوتی ہےاور میں کہانیوں کے لیے زندہ رہتی ہوں، انہیں سنتی ہوں اور سناتی ہوں۔

اداکارہ نے مزید لکھا کہ پروڈکشن میں اپنی پہلی بار قسمت آزمائی کو مداحوں سے شیئر کرنے پر گھبرائی ہوئی ہوں اور  پرجوش بھی ہوں، اس سفر میں نینا کاشف سے بہتر میرے پاس کوئی نہیں ہے۔

ماہرہ خان نے مزید لکھا کہ آپ کو اور آپ کی کہانیوں کا ہمیشہ استقبال کیا جائے گا۔

مزید خبریں :