Geo News
Geo News

Time 01 فروری ، 2021
دنیا

ایک اور مسلم ملک نے اسرائیل سے سفارتی تعلقات قائم کرلیے

ورچوئل تقریب کے دوران دونوں ممالک کے وزرائے خارجہ نے سفارتی تعلقات کی بحالی سے متعلق معاہدے پر دستخط کیے،فوٹو: سوشل میڈیا

یورپی مسلم اکثریتی ملک کوسوو نے اسرائیل کے ساتھ سفارتی تعلقات قائم کرلیے۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق کوسوو کی وزیرخارجہ نے  سفارتی تعلقات کے قیام سے متعلق معاہدے پر دستخط کے لیے آج اسرائیل جانا تھا تاہم کورونا کے باعث سفری پابندی کی وجہ  سے یہ تقریب ورچوئل کرناپڑی۔

ورچوئل تقریب کے دوران دونوں ممالک کے وزرائے خارجہ نے سفارتی تعلقات کی بحالی سے متعلق معاہدے پر دستخط کیے۔

رپورٹ کے مطابق کوسوو نے مقبوضہ بیت المقدس (یروشلم) کو اسرائیل کا دارالحکومت تسلیم کرنے کا بھی فیصلہ کیا ہے جس کے بعد وہ وہاں اپنا سفارت خانہ کھولنے والا پہلا مسلم ملک ہوگا۔

خیال رہےکہ یورپی مسلم اکثریتی ملک کوسوو نے گذشتہ سال ستمبر میں  اسرائیل کو تسلیم کرنے کا اعلان کیا تھا۔