پاکستان
12 فروری ، 2012

پلازے ٹارگٹ ہوں یا آتشزدگی، تاجر تباہی سے دوچار ہیں، کامل آغا

لاہور … مسلم لیگ ق کے سیکریٹری اطلاعات کامل علی آغا نے کہا ہے کہ پلازے ٹارگٹ ہوں یا آتشزدگی کے واقعات، تاجر تباہی کا شکار ہیں، وزیر اعلیٰ فوٹو سیشن اور کیش نہ ہونیوالے چیک دینے میں لگے ہیں۔ لاہور کے مسلم لیگ ہاوٴس میں عہدیداروں اور میڈیا سے گفتگو میں ان کا کہنا تھا کہ تاجروں سے ووٹ اور نوٹ مانگنے والے ان کے جائز حقوق کا تحفظ کیوں نہیں کرتے۔ کامل علی آغا کا کہنا تھا گزشتہ 4 سالوں میں کوئی دن ایسا نہیں گزرا کہ تاجر وں پر کوئی قیامت نہ ٹوٹی ہو، کبھی ان کی جمع پونجی ڈاکو دن دہاڑے لوٹ لیتے ہیں تو کبھی پولیس تشدد کا نشانہ بناتی ہے اور کبھی ان کے کاروباری مراکز پنجاب حکومت کے بلڈوزروں کی زد میں آجاتے ہیں۔

مزید خبریں :