Time 02 فروری ، 2021
انٹرٹینمنٹ

عائزہ خان ترک اداکارہ 'اصلاحان خاتون' کے ساتھ کون سا پروجیکٹ کر رہی ہیں؟

فائل فوتو

معروف اداکارہ عائزہ خان اپنے آنے والے پروجیکٹ کی شوٹنگ  کے لیے ترکی پہنچ گئی ہیں جہاں وہ خاصی پرجوش ہیں ۔

جیو کے مقبول ڈرامے مہر پوش میں اداکاری کے جوہر دکھانے والی عائزہ خان کی جانب سے سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام پر کچھ گھنٹے قبل شہرہ آفاق ڈرامے ارطغرل غازی میں اداکاری کے جوہر دکھانے والی ترک اداکار ہ گلسم علی عرف ’’اصلاحان خاتون‘‘ کے ساتھ لی گئی سیلفی شیئر کی گئی ہے۔

اداکارہ نے شیئر کی گئی پوسٹ پر کیپشن درج کیا کہ اپنی خوبصورت گلسم علی کے ساتھ۔عائزہ خان نے اپنی پوسٹ میں ترک اداکارہ کو ٹیگ بھی کیا۔

اسکرین گریب

عائزہ خان کی پوسٹ پر گلسم علی کی جانب سے تبصرہ کرتے ہوئے اظہار خیال کیا گیا کہ عائزہ تم بھی بہت خوبصورت ہو۔

اس سے قبل عائزہ نے ایک اور پوسٹ کی تھی جس میں انہوں نے ترکی میں پہنچنے کی خبر دینے کے ساتھ ساتھ لکھا کہ کچھ بہت ہی دلچسپ ہونے والا ہے۔

اطلاعات ہیں دونوں اداکارائیں لان کی شوٹنگ کے لیے اکٹھی ہوئی ہیں۔  

واضح رہے کہ اس سے قبل اداکارہ نے  سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام پر ایک ویڈیو شیئر کی تھی  جس میں اداکارہ چہرے پر پاکستان اور ترکی کے جھنڈوں سے تیار کسٹمائز ماسک پہنے ہوئے ہیں۔

مزید خبریں :