کیا عائزہ خان ترکی کے ڈراموں میں کام کرنے جارہی ہیں؟

فائل فوٹو

حال ہی میں اداکارہ عائزہ خان نے مداحوں کو خوشخبری سنائی تھی کہ  وہ انسٹاگرام پر 8 ملین فولورز کے ساتھ پاکستان میں سب سے زیادہ فالو کی جانے والی شخصیت بن گئی ہیں۔

اب اداکارہ کی جانب سے سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام پر ایک ویڈیو شیئر کی گئی ہے جس میں اداکارہ چہرے پر پاکستان اور ترکی کے جھنڈوں کے ساتھ تیار کسٹمائز ماسک پہنے ہوئے ہیں ۔

اداکارہ نے اسٹوری شیئر کرتے ہوئے کیپشن درج کیا کہ ’پاکستان اور تُرکی۔‘

عائزہ نے ویڈیو اسٹوری کے کیپشن میں مزید درج کیا کہ ’’ تفصیلات سے آگاہ رہنے کے لیے ساتھ رہیں۔‘

عائزہ خان کی انسٹا اسٹوری دیکھنے کے بعد اُن کے مداح یہ جاننے کے لیے بےچین ہورہے ہیں کہ آخر وہ اصل میں کونسا پراجیکٹ کرنے والی ہیں۔

تاہم اب تک اداکارہ کی جانب سے ترکی کے ڈراموں میں کام کرنے کے حوالے سے کوئی واضح بیان سامنے نہ آسکا ہے۔

مزید خبریں :