Time 02 فروری ، 2021
سائنس و ٹیکنالوجی

'پرانی خامیاں دور ': واٹس ایپ کی نئی اپ ڈیٹ آ گئی

دنیا بھر میں مقبول میسجنگ سروس واٹس ایپ نے اپنے اینڈرائیڈ ورژن کے لیے ایک نئی ویب اپ ڈیٹ متعارف کروادی۔

واٹس ایپ کی اپ ڈیٹس پر نظر رکھنے والے سائٹ ویب بیٹا انفو کے مطابق پچھلے بیٹا ورژن میں جو بگ یعنی نقائص تھے ان سب کو دور کر دیا گیا ہے اور اسے پلے اسٹور پر بھی ڈال دیا گیا ہے۔

ویب بیٹا انفو کے مطابق اگر آپ (صارف) بیٹا ٹیسٹر نہیں ہیں تو ہم اس ورژن کو اپ ڈیٹ کرنے کی تجویز کرتے ہیں۔ اگر آپ بیٹا ٹیسٹر ہیں تو ، آپ کو 2.21.2.19 کو اپ ڈیٹ نہیں کرنا چاہیے کیونکہ اسے تمام عام صارفین کے لیے متعارف کروایا گیا ہے۔

سائٹ کے مطابق نان بیٹا یوزر بھی اینڈرائڈ پیج پر جا کر 2.21.2.19 اپ میں ہونے والی تبدیلیوں سے متعلق جان سکتے ہیں ۔

یہاں یہ بات بھی غور طلب ہے اگراس فیچر کو پچھلے بیٹا ورژن کے لیے متعارف کروایا گیا ہے تو ، یہ بات وثوق سے نہیں کہی جاسکتی ہے اپ ڈیٹ 2.21.2.19  ہر ایک کے لیے دستیاب ہوگی یا نہیں۔

مزید خبریں :