Time 02 فروری ، 2021
دنیا

میانمار میں فوجی بغاوت کے بعد دارالحکومت ینگون کا انٹرنیشنل ائیرپورٹ بندکردیا گیا

میانمار میں دارالحکومت ینگون(رنگون) کا انٹرنیشنل ائیرپورٹ بند کردیا گیا ہے اور 31 مئی تک پروازوں کو لینڈنگ اور ٹیک آف کی اجازت نہیں ہوگی۔

دوسری جانب میانمار کی فوجی بغاوت کے بعد سلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس آج طلب کیا گیا ہے۔

غیر ملکی ذرائع کے مطابق سلامتی کونسل کے ورچوئل اجلاس میں میانمار میں فوجی بغاوت کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال کا جائزہ لیا جائےگا۔

ادھر  امریکی صدر جو بائیڈن نے میانمار میں فوجی بغاوت اور اقتدار پر قبضے کی شدید مذمت کرتے ہوئے جمہوریت کی بحالی پر زور دیا ہے۔

امریکی صدر جو بائیڈن کی جانب سے میانمار پر دوبارہ پابندیاں عائد کرنے کی دھمکی بھی دی گئی ہے جبکہ برطانیہ نے بھی میانمار سے سیا سی رہنماؤں کی فوری رہائی کا مطالبہ کیا ہے۔

واضح رہے کہ میانمارمیں گزشتہ روز فوج نےاقتدار پر قبضہ کر کے ڈی فیکٹو رہنما آنگ سان سوچی سمیت متعدد رہنماؤں کو حراست میں لے لیا تھا۔

مزید خبریں :