Time 03 فروری ، 2021
پاکستان

کورونا ویکسین سے کوئی خاص یا بڑا ری ایکشن نہیں ہوسکتا: ڈائریکٹر صحت

کراچی: ڈائریکٹر صحت ندیم شیخ کا کہنا ہےکہ کوروناکے خلاف ویکسین سے کوئی خاص یا بڑا ری ایکشن نہیں ہوسکتا۔

ندیم شیخ نے کہا کہ عالمی ادارہ صحت کےمطابق ویکسین لگنے کے بعد بعض لوگوں کو ایک سے دو روزبخار آسکتا ہے۔

ڈائریکٹر صحت کا کہنا تھا کہ ویکسی نیشن سے سرخ دانے، آنکھ، ناک سے پانی بہنا اور درد بھی ہوسکتا ہے، جن افراد میں اینٹی باڈیز بنی ہوئی ہیں انہیں ویکسین کی ضرورت نہیں جب کہ جن افراد کا کورونا کا ٹیسٹ منفی آیا ہے وہ ویکسین لگواسکتے ہیں۔

مزید خبریں :