پاکستان
Time 03 فروری ، 2021

سینیٹ الیکشن کیلئےکاغذات نامزدگی کا اجرا شروع ہوگیا

سینیٹ الیکشن کےلیے کاغذات نامزدگی کا اجرا شروع کردیا گیا،انتخابات کا شیڈول 11 فروری کو جاری کیا جائےگا۔ 

الیکشن کمیشن کے بیان کے مطابق امیدواروں کو کاغذات نامزدگی جمع کراتے وقت پارٹی ٹکٹ منسلک کر نا ہوگا جب کہ آزاد امیدوار پارٹی ٹکٹ منسلک کرنے سے مستثنیٰ ہوں گے۔

الیکشن کمیشن کے مطابق اسلام آباد کی دونشستوں کے لیے کاغذات نامزدگی الیکشن کمیشن سیکرٹریٹ سے حاصل کیے جاسکتے ہیں۔

الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ انتخابی اخراجات کی حد 15 لاکھ روپے مقرر ہے، انتخابی اخراجات کے لیے امیدوار مخصوص بینک اکاؤنٹس کھلوالیں، اکاؤنٹ کھلواتے وقت 15لاکھ روپے سے زائد رقم نہ رکھی جائے۔

مزید خبریں :