Time 04 فروری ، 2021
پاکستان

پارلیمنٹ حملہ کیس: پی ٹی آئی کے سینئر رہنماؤں نے بریت کی درخواست دیدی

اسلام آباد: پی ٹی آئی کے سینئر رہنماؤں نے بھی پی ٹی وی پارلیمنٹ حملہ کیس میں بریت کی درخواست دائر کردی۔

اسلام آباد کی انسداد دہشتگردی کی عدالت میں پی ٹی وی پارلیمنٹ حملہ کیس کی سماعت ہوئی جس میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی بریت کے بعد پی ٹی آئی کے7 سینئر رہنماؤں نے بھی بریت کی استدعا کردی۔

پی ٹی آئی رہنما شاہ محمود قریشی، جہانگیر ترین، شفقت محمود، اسدعمر، پرویزخٹک اور علیم خان نے پی ٹی وی حملہ کیس میں بری کرنے کی استدعا کی ہے۔

پی ٹی آئی رہنماؤں کی درخواست میں مؤقف اپنایا گیا ہےکہ  2014 میں حکومت مخالف احتجاج کیا، آج بھی احتجاج ہورہے ہیں جب کہ عوامی تحریک کے کارکنان نے پارلیمنٹ کی طرف رخ کیا تھا۔

انسداد دہشتگردی کی عدالت نے 18 مارچ تک 3 بریت کی درخواستوں پر دلائل طلب کرلیے۔

واضح رہےکہ اسلام آباد کی انسداد دہشتگردی کی عدالت پی ٹی وی پارلیمنٹ حملہ کیس میں وزیراعظم عمران خان کو بری کرچکی ہے۔

مزید خبریں :