Time 04 فروری ، 2021
انٹرٹینمنٹ

شردھا کپور کا سلیبرٹی فوٹوگرافر سے شادی کی خبروں پر حیرت کا اظہار

روہن کے بارے میں شکتی کپور کا کہناہے کہ وہ بہت اچھا لڑکا ہے، بچپن سے ہی اس کا گھر آنا جا نا ہے،فوٹو: فائل

بالی وڈ اداکارہ شردھا کپور نے  اپنے دوست اور سلیبرٹی فوٹوگرافر روہن شریستھا سے شادی کی خبروں پر حیرت کا اظہار کیا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ممبئی ائیرپورٹ پر جب فوٹوگرافر نے ان سے سوال کیا کہ کیا وہ  فوٹوگرافر روہن شریستھا سے شادی کی منصوبہ بندی کررہی ہیں ، جس پر شردھا کپور نے مسکراتے ہوئے کہا کہ کیا بول رہے ہو؟

خیال رہےکہ  شردھا کپور  اور سلیبرٹی فوٹوگرافر روہن شریستھا کی شادی کی خبریں اس وقت سامنے آئیں جب روہن نے ورون اور نتاشا دلال کو انسٹاگرام اسٹوریز کے ذریعے شادی کی مبارکباد دیتے ہوئےلکھا کہ آپ جانتے ہو آپ خوش قسمت انسان ہو۔

 جس کے بعد ورون دھون نے روہن کی اسٹوری اپنے انسٹا اکاؤنٹ پر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’مجھے واقعی امید ہےکہ آپ تیار ہو ‘۔


ورون دھون کے فوٹوگرافر روہن کےلیےلکھےگئے معنی خیز جملے پر قیاس آرائیاں شروع ہوگئیں کہ روہن اور  شردھا کپور بھی شادی کا ارادہ رکھتےہیں۔

بعد ازاں بھارتی میڈیا سےگفتگو کرتے ہوئے شردھا کے والد اور معروف اداکار شکتی کپور نے کہا کہ میں نہیں جانتا کہ انٹرنیٹ پر کیا خبریں اور قیاس آرائیاں چل رہی ہیں لیکن میں ہمیشہ اپنی بیٹی کے ساتھ کھڑا رہوں گا۔

روہن کے بارے میں بات کرتے ہوئے شکتی کپور کا کہنا تھا کہ روہن بہت اچھا لڑکا ہے، بچپن سے ہی اس کا گھر آنا جا نا ہے لیکن شردھا نے مجھے نہیں بتایا کہ وہ اس سے شادی کا ارادہ رکھتی ہے، میرے نزدیک وہ ابھی بچپن کے دوست ہی ہیں، مجھے نہیں معلوم کہ وہ ایک دوسرے کے بارے میں سنجیدہ ہیں یا نہیں۔

اس سے قبل شردھا کپور نے بھارتی میڈیا کو دیے گئے ایک انٹرویو میں فوٹوگرافر روہن سے تعلقات کی خبروں کی تردید کی تھی اور کہا تھا کہ ’ابھی میرے پاس فلموں کے علاوہ کسی اور چیز کے بارے میں سوچنے کا وقت نہیں ہے‘۔

مزید خبریں :