05 فروری ، 2021
لاہور: چیف سیکرٹری پنجاب جواد رفیق ملک نے وزیر اعظم اوروزیراعلیٰ کی خصوصی ہدایت پر قبضہ مافیا کے خلاف آپریشن کے احکامات جاری کردیے۔
لاہورمیں ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے چیف سیکرٹری پنجاب نے کہا کہ سر کاری اراضی کے ساتھ ساتھ لوگوں کی نجی اراضی پر بھی قبضے ختم کرائے جائیں، عام آدمی کو اعتماد ہونا چاہیے کہ اس کے جان ومال کا تحفظ ہورہا ہے۔
چیف سیکرٹری نے واگزار کرائی جانیوالی اراضی کے استعمال کا جامع پلان تیار کرنے کا حکم بھی دیا ۔
اجلاس میں شریک آئی جی پنجاب کا کہنا تھا کہ اوورسیز پاکستانیوں کی زمینیں ترجیحی بنیاد پر واگزار کرائی جائیں۔