30 جنوری ، 2021
وزیراعظم کے معاون خصوصی شہباز گِل کہتے ہیں کا کہنا ہے کہ عمران خان آ گیا ہے، اب کھوکھر پیلس اور جاتی امرا پیلس نہیں بنیں گے۔
لاہور میں عدالت پیشی کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شہباز گل کا کہنا تھا کہ کل مریم صفدر نے سیف المکوک کھوکھر کو اپنا سرمایہ قرار دیا تو درست کہا کیونکہ وہ جس باپ کی بیٹی ہیں ان کا سرمایہ چور، ڈاکو اور قبضہ مافیا ہی ہو سکتا ہے۔
شہباز گل کا کہنا تھا کہ اب کھوکھر پیلس اور جاتی عمرہ پیلس نہیں بنیں گے، عمران خان آ گیا ہے، اب غریب کا گھر بنے گا، ہم غریبوں کے گھر بنا کر دکھائیں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ آسان شرائط پر قرضے دیں گے، موٹی گردن والا ہی ٹیکس چوری کرتا ہے۔
خیال رہے کہ گزشتہ روز وزیراعظم عمران خان نے بھی ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کھوکھر پیلس گرانے پر وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی تعریف کی تھی۔