پاکستان
Time 05 فروری ، 2021

پنجاب حکومت کا بلدیاتی انتخابات کیلیے الیکشن کمیشن کی تاریخ پر تحفظات کا اظہار

فائل فوٹو

لاہور: پنجاب حکومت نے بلدیاتی انتخابات کے لیے الیکشن کمیشن کی مجوزہ تاریخ پر تحفظات کا اظہار کردیا۔

لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ الیکشن کمیشن جون کے پہلے ہفتے میں جب کہ پنجاب حکومت 22 اگست کوبلدیاتی انتخابات کرانا چاہتی ہے، ہم بلدیاتی الیکشن تین مراحل میں براہ راست کرانا چاہتےہیں اور  جون میں شدید گرمی کےباعث انتخابی عمل مشکل ہوگا۔

انہوں نےکہا کہ سینیٹ الیکشن میں اپوزیشن شو آف ہینڈ زکے لیے تیار نہیں ہوتی تو اپنے انجام کے لیے تیار رہے۔

معاون خصوصی کا کہناتھاکہ  5 فروری کو یوم یکجہتی کشمیر بھرپورانداز میں منایا جائےگا۔

مزید خبریں :